علماء سوء کی نشانیاں


 قرآن کریم میں علماء یہود کی جو نشانیاں اور ان کا جو کردار بیان کیا گیا    اس کا خلاصہ ہے


1-   لوگوں کو نیکی کا حکم دینا اور خود عمل نہ کرنا-


2-    ضد،عناد اور تعصب کی وجہ سے دوسروں کی حق بات سے بھی انکار کرنا –


3-    نفسانی اغراض کے لیے حق بات کو چھپا دینا-


4-    سرداروں اور سرمایہ داروں کو خوش کرنے کے لیے حق کو بدل دینا –


5-    سرداروں اور سرمایہ داروں کو خوش کرنے کے لیے حق کے ساتھ باطل کو ملا دینا-


6-    خادمان دین نہ ہونے کے باوجود لوگوں سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ہماری تعریفیں کریں –


7-    دنیا کے مال و متاع اور جاہ ومنصب کی خاطر آخرت کو بھلادینا-


8-    علمی غرور ،تکبر اور تفاخر کی بیماریوں میں مبتلا ہوجانا –


9-    حسد اور بغض کی تباہ کن بیماریوں کا شکار ہوجانا-


10-           امت واحد کو فرقوں اور گروہوں میں تقسیم کرکے ایک دوسرے کی تذلیل و تفسیق کرنا یہ صفات جن لوگوں کے اندر پائی جاتی ہوں وہی علماء سوء ہیں –

 

اللھم لا تجعلنا منھم آمین

 

(شیخ القران والحدیث مولانا گوہرالرحمان )

بانی جامعہ تفہیم القران ملاکنڈ روڈمردان 
Newest
Previous
Next Post »

علماء سوء کی نشانیاں

  قرآن کریم میں علماء یہود کی جو نشانیاں اور ان کا جو کردار بیان کیا گیا    اس کا خلاصہ ہے 1-    لوگوں کو نیکی کا حکم دینا اور خود عمل نہ ...